کاغذی لیموں کی کاشت فروری میں شروع کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، محکمہ زراعت

فیصل آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیصل آباد عدیل احمد نے کہاہے کہ کاغذی لیموں کی فروری و مارچ میں کاشت کےلئے معتدل آب وہوا انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے بتایاکہ درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے جبکہ موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کے لئے مناسب ہے۔ انہوں …

فیصل آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیصل آباد عدیل احمد نے کہاہے کہ کاغذی لیموں کی فروری و مارچ میں کاشت کےلئے معتدل آب وہوا انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے بتایاکہ درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے جبکہ موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کے لئے مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال، ملتان،گجرات، سرگودھا، گوجرانوالہ، رحیم یار خان کے علاقے کاغذی لیموں کی کاشت کےلئے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ پنجاب کے علاوہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی لیموں کامیابی سے کاشت کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گرم موسم اور خشک علاقے جہاں درجہ حرارت 40سے47 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جائے وہاں لیموں کی کاشت کامیابی سے نہیں ہو سکتی۔انہوں نے بتایاکہ لیموں کے پودے لگانے کا بہترین وقت فروری تا مارچ ہے نیز اچھی بڑھوتری اور بہتر کوالٹی کےلئے زرخیز میرا زمین بھی لیموں کی کاشت کے لئےموزوں ہے مگر ریتلی، کلراٹھی، سیم تھور اور سخت تہہ والی زمین اس کی کاشت کےلئے مناسب نہیں۔