کالج آف ایگری کلچریونیورسٹی آف سرگودھامیں گندم کی پیداوارمیں اضافے کی مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

سرگودھا ۔ 19 نومبر (اے پی پی):کالج آف ایگری کلچر یونیورسٹی آف سرگودھا میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کے لئے گندم کی پیداوار میں اضافے کی مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرنسپل کالج آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، مختلف شعبہ جات کے صدور، سینئر اساتذہ،انتظامی افسرا ن اور طلبہ نے …

سرگودھا ۔ 19 نومبر (اے پی پی):کالج آف ایگری کلچر یونیورسٹی آف سرگودھا میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کے لئے گندم کی پیداوار میں اضافے کی مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرنسپل کالج آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، مختلف شعبہ جات کے صدور، سینئر اساتذہ،انتظامی افسرا ن اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے یونیورسٹی فارم کا بھی خصوصی دورہ کیااور اساتذہ و طالب علموں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملکی ہے اور ہماری برآمدات کا انحصار زیادہ تر اسی شعبہ پر منحصر ہے جس کے لئے ہمیں اپنے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گندم ہماری سب سے بڑی فصل ہے اورحکومت پنجاب کے زرعی وژن پر عمل کرتے ہوئے گندم کی پیداوار ہدف سے زیادہ لیں گے۔

وائس چانسلر نے گندم کی بوائی مہم پر اپنے مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف ایگری کلچر نے ہمیشہ مقررہ ٹارگٹ کو حاصل کیا اور بروقت اجناس کاشت کیں۔ انہوں نے اس موقع پرفارمز کا از خود جائزہ لیا اور پرنسپل کالج آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکااور فارم آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کو مزید ہدایت جاری کیں کہ وہ مارکیٹ اور علاقہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کو کاشت کریں اور ان میں مزید بہتری لائیں۔ اپنے خطاب میں پرنسپل کالج آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے کہا کہ گندم کے حوالے سے حکومت پنجاب اور کمشنر سرگودھا کی ہدایات کے مطابق گندم کی جدید طریقہ پر کاشت کاری کی گئی اور اس کی پیداوار و دیگر اجناس چاول، سٹرس اور کماد کی طرح ٹارگٹ سے زائد ہوگی جس کے لئے وائس چانسلر نے تمام ضروری وسائل موقع پر فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالج آف ایگری کلچر نے زرعی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو کسانوں کو ان کی دہلیز پر جاکر گندم کی فصل کے حوالے مفید مشورے اور رہنمائی فراہم کررہی ہیں جو ہمار ے آؤٹ ریچ پروگرام کا ایک باقاعدہ حصہ ہے۔