جمہوریہ کانگو کے جنوب مشرقی علاقوں میں تشدد کے بڑھتے واقعات کے باعث اگست سے اب تک ہزاروں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔شنہوا نے اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسانی امور ( اوچا ) کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ نقل مکانی کرنے والے خاندان ان تقریباً 14 ہزار 500 افراد میں شامل ہو گئے ہیں جو رواں ماہ کے آغاز میں اسی …
کانگو میں تشدد کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔22اکتوبر (اے پی پی):جمہوریہ کانگو کے جنوب مشرقی علاقوں میں تشدد کے بڑھتے واقعات کے باعث اگست سے اب تک ہزاروں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔شنہوا نے اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسانی امور ( اوچا ) کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ نقل مکانی کرنے والے خاندان ان تقریباً 14 ہزار 500 افراد میں شامل ہو گئے ہیں جو رواں ماہ کے آغاز میں اسی نوعیت کے حملوں کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ چکے تھے۔
اقوام متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی آمد سے میزبان آبادیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور تحفظ، رہائش، خوراک، طبی سہولیات، صاف پانی اور نکاسی آب سمیت بنیادی انسانی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اوچا نے خدشہ ظاہر کیا کہ تشدد میں مزید اضافے سے مزید خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو سکتے ہیں جس سے ضرورت مند افراد تک امدادی کارکنوں کی رسائی مزید مشکل ہو جائے گی۔ادارے نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کریں اور ضرورت مند افراد تک انسانی امداد کی محفوظ، مسلسل اور بلا رکاوٹ رسائی ممکن بنائیں۔







