کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے انتخابات میں شیخ عمر ریحان بلا مقابلہ صدر جبکہ سید فرخ علی قندھاری سینئر نائب صدر اور ناصر شیخ نائب صدر منتخب ہوگئے
کاٹی کے انتخابات میں شیخ عمر ریحان بلا مقابلہ کے صدر منتخب

مزید خبریں
کراچی۔ 28 ستمبر (اے پی پی):کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے انتخابات میں شیخ عمر ریحان بلا مقابلہ صدر جبکہ سید فرخ علی قندھاری سینئر نائب صدر اور ناصر شیخ نائب صدر منتخب ہوگئے۔سید جوہر علی قندھاری کی سربراہی میں سید فرخ مظہر اور شیخ فضل جلیل پر مشتمل انتخابی کمیشن نے نومنتخب عہدیداران اور مجلسِ عاملہ کا اعلان کردیا۔
مجلسِ عاملہ میں زاہد سعید، غضنفر علی خان، ریحان جاوید، فیضان جاوید، سہیل الیاس، سہیل الٰہی، شبیر بلوانی، یاسر گلزار، سید صفوان عاکف حسین، عاطف اقبال، کریم تیلی، سید حسنین مظہر اور محمد شفیع جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر امبر علی بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ شیخ عمر ریحان اس سے قبل بھی کاٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔








