کدو کی پچھیتی فصل کی کاشت جون، جولائی میں مکمل کرلیں ،محکمہ زراعت کی ہدایت

Department of Agriculture
Department of Agriculture

قصور۔20جون (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے پیٹھاکدوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پچھیتی فصل کی کاشت جون، جولائی میں مکمل کرلیں فصل کی کاشت کیلئے زرخیزمیرازمین جس میں پانی کا نکاس بہترہوگا انتخاب کریں کاشت سے ایک ماہ قبل زمین کو اچھی طرح ہمورکرکے 8سے10ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈالیں ور کھیت کو پانی لگادیں وترآنے پرہل اور سہوگہ چلاکرزمین کواچھی طرح تیار کرلیں۔

انہوں نے”اے پی پی“کوبتایاکہ کاشت کے وقت کھیت میں 2سے 3مرتبہ ہل اور سہوگہ چلائیں اور پٹریاں بنانے کیلئے 1/4میٹرپرنشان لگائیں،نشانوں کے دونوں طرف 30سینٹی میٹرکی دوری پر تین بوری سپرفاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ ملاکر بکھیردیں اورپٹریاں بنالیں ایک ایکڑ کھیت کیلئے ایک کلوگرام بیج کو پٹریوں کے دو نوں کناروں پرایک میٹرکے فاصلہ پر بوئیں ایک جگہ پر دو سے تین بیج تین سینٹی میٹرگہرائی تک بوئیں گرمیوں میں 6سے8دن کے وقفہ سے پانی لگاتے رہیں