کراچی پولیس کی کارروائیاں،26 ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمد
کراچی پولیس کی کارروائیاں،26 ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):کراچی کے کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 26مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے3عدد غیرقانونی ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، 1040گرام چرس اور 40کلو گٹکا ماوا برآمدکرلیاہے۔
جمعہ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4اسٹریٹ کریمنلز، 3منشیات فروش، 8گٹکا ماوافروش، 5غیرقانونی قانونی طور پر مقیم افغانی باشندے اور 6دیگر جرائم میں ملوث شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کردیاہے۔








