کرشنگ سیزن کا آغاز، شوگر ملز کو سپلائی کیلئے ٹریفک انتظامات اور کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

سرگودھا -16 نومبر (اے پی پی):سرگودھا میں گنا کی کرشنگ کا سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس میں شوگر ملز کو گنے کی سپلائی کیلئے ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانے اور کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سرگودھا میں گنا کی کرشنگ سیزن 26 -2025ء کاآغاز 15 نومبر سے شروع ہو چکا ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں …

سرگودھا -16 نومبر (اے پی پی):سرگودھا میں گنا کی کرشنگ کا سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس میں شوگر ملز کو گنے کی سپلائی کیلئے ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانے اور کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سرگودھا میں گنا کی کرشنگ سیزن 26 -2025ء کاآغاز 15 نومبر سے شروع ہو چکا ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ گنا کی کرشنگ کے سیزن کی بروقت انتظامات کا مقصد کاشت کاروں کو کٹائی، نقل و حمل اور دیگر مراحل میں آسانی دینا ہے۔

انہوں نےٹریفک ، سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے بارے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گنے سے بھری ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز، چمکدار لائٹس اور حفاظتی پٹیاں لازمی لگائی جائیں ۔ انہوں نے ہائی وے پولیس کو ہدایت کی کہ بغیر ریفلیکٹر کوئی گاڑی سڑک پر نہ آنے دی جائے۔ کوٹمومن کے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کو غیر ضروری مشکلات میں نہ ڈالا جائے کیونکہ وہ پہلے ہی سیلاب کی صورتحال سے متاثر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گورنمنٹ کے نوٹیفائی ریٹ پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایف سی کو احکامات دیئے کہ وہ ٹریفک اور گنے کی سپلائی کے انتظامات کی نگرانی کریں اور باقاعدہ چیکنگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی ٹرالیوں پر حفاظتی انتظامات، ریفلیکٹر اور لائٹس لازمی ہوں تاکہ رات کے وقت حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔شوگر ملز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے سپلائرز کی ٹرالیوں کی مکمل جانچ پڑتال کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ غیر ضروری کٹوتی اور ڈیلروں کا کردار مکمل طور پر ختم کیا جائے اور ملز اپنے معاملات براہ راست کاشتکاروں کے ساتھ طے کریں تاکہ انہیں منصفانہ ادائیگیاں اور سہولیات مل سکیں۔