کروڈ (خام) آئل کی قومی درآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران 29.89 فیصد اضافہ ، پی بی ایس
کروڈ (خام) آئل کی قومی درآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران 29.89 فیصد اضافہ ، پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):کروڈ (خام)آئل کی قومی درآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران 29.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 517 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2025 ء میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 398 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2025ء کے مقابلہ میں جولائی 2026ء کے دوران خام کروڈ کی ملکی درآمدات میں 119 ملین ڈالر یعنی 29.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







