پشاور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے گور نرشاہ فرمان نے 600ملین روپے کی لاگت سے ضلع کرک سے پشاور تک پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کو صوبے میں گیس کی کمی کو دور کرنے کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حا مل منصوبہ قرار دیتے ہو ئے اس کی جلد سے جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ جمعہ کے روز گورنر ہاو¿س پشاور میں …
کرک سے پشاورتک گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حا مل ہے، گورنر شا ہ فرمان

مزید خبریں
پشاور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے گور نرشاہ فرمان نے 600ملین روپے کی لاگت سے ضلع کرک سے پشاور تک پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کو صوبے میں گیس کی کمی کو دور کرنے کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حا مل منصوبہ قرار دیتے ہو ئے اس کی جلد سے جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ جمعہ کے روز گورنر ہاو¿س پشاور میں سوئی نادرن گیس کی صوبے میں خدمات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ سوئی نادرن گیس کے جنرل منیجر ارباب ثاقب اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔








