کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں اضافہ

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں فروری کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ 190ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 31.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ 144ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں فروری کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ 190ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 31.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ 144ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر3.1فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ 184ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوفروری میں بڑھ کر190ارب روپے ہوگئیں ۔