سرگودھا۔ 08 مارچ (اے پی پی):کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن محمد شاہد حسین نے کسانوں اور کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے کسانوں …
کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے، ڈائریکٹر زراعت

مزید خبریں
سرگودھا۔ 08 مارچ (اے پی پی):کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن محمد شاہد حسین نے کسانوں اور کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے لئے ایک بڑے منصوبے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس کے تحت 6 ارب 17 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے صوبے بھر کے 9100 کسانوں کو جدید زرعی مشینری فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ سرگودھا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ عام استعمال کی 16زرعی مشینوں پر 5 لاکھ اورکسانوں میں 12 نئی مشینیں پروموٹ کرنے کے لئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں کسانوں کو مشینری فراہم کی جائے گی جس پر حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جائے گی۔








