سیالکوٹ۔22نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی سہولت کے پیش نظر کسان کارڈ کے واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 25 نومبرتک توسیع کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ کاشتکار جو سہولتی رقوم یا کسان کارڈ کی استعمال شدہ اقساط جمع کرانے میں تاخیر کا شکار تھے اب وہ بغیر …
کسان کارڈ رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 25 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔22نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی سہولت کے پیش نظر کسان کارڈ کے واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 25 نومبرتک توسیع کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ کاشتکار جو سہولتی رقوم یا کسان کارڈ کی استعمال شدہ اقساط جمع کرانے میں تاخیر کا شکار تھے اب وہ بغیر کسی جرمانے کے مقررہ تاریخ 25 نومبرتک ادائیگی کر سکتے ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ رقم جمع نہ کروانے والے کاشتکاروں کے کسان کارڈ بلاک ہو جائیں گے جس کے بعد وہ سبسڈی سکیموں اور دیگر زرعی سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ پنجاب بینک کی قریبی برانچ میں بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ان کا کسان کارڈ فعال رہے اور سرکاری زرعی مراعات بغیر تعطل جاری رکھی جا سکیں۔








