وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری نسل در نسل غیر قانونی قبضے، من مانی اور ماورائے عدالت حراست، قتل، جبری گمشدگیوں، جنسی تشدد اور اجتماعی سزا کا سامنا کرتے آئے ہیں، انہیں اپنی مکمل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرتے رہیں گے ۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیریوں کی مکمل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری نسل در نسل غیر قانونی قبضے، من مانی اور ماورائے عدالت حراست، قتل، جبری گمشدگیوں، جنسی تشدد اور اجتماعی سزا کا سامنا کرتے آئے ہیں، انہیں اپنی مکمل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں عمومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا شفاف اورمنصفانہ حل ضروری ہے، آٹھ دہائیوں سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے اپنے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں،کشمیری نسل در نسل غیر قانونی قبضے، من مانی اور ماورائے عدالت حراست، قتل، جبری گمشدگیوں، جنسی تشدد اور اجتماعی سزا کا سامنا کرتے آئے ہیں،حالیہ عرصے میں آبادیاتی ری-انجینئرنگ اور دیگر غیر قانونی اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں، بے بس کشمیری مائیں اور باپ اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کے منتظر ہیں جو کبھی واپس نہیں آتے، ان کے گھر کرفیو اور غم کی خاموشی میں ڈوبے ہوئے ہیں،بہت سے لوگوں کے لیے کوئی اختتام یا تسلی نہیں، صرف ایسی پوری زندگی ہے جو بے نام قبروں کی تلاش میں گزر جاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس ایوان سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو پوری ذمہ داری اور اختیار کے ساتھ یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس وقت تک انہیں اپنی مکمل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرتے رہیں گے جب تک انہیں حقِ خود ارادیت کا ناقابلِ تنسیخ حق حاصل نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گی







