کلاسیکل تھیٹر ڈرامہ ’’مقدمہ‘‘بدھ کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے پرفارمنگ آرٹس ڈویژن کے زیر اہتمام کلاسیکل تھیٹر ڈرامہ ’’مقدمہ‘‘ کل بدھ 23 ستمبر کو پی این سی اے آڈیٹوریم اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے پرفارمنگ آرٹس ڈویژن کے زیر اہتمام کلاسیکل تھیٹر ڈرامہ ’’مقدمہ‘‘ کل بدھ 23 ستمبر کو پی این سی اے آڈیٹوریم اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔ترجمان پی این سی اے کے مطابق ڈرامے میں مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے نوجوان فنکار اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

’’مقدمہ‘‘ ایک دلچسپ اور بامقصد کلاسیکل تھیٹر پیشکش ہے جس میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ڈرامے کا آغاز شام 5 بجے ہوگا جبکہ ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ شائقین ٹکٹ ’’بک کرو ‘‘ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

پی این سی اے کے پرفارمنگ آرٹس ڈویژن کے تحت منعقد ہونے والا یہ پروگرام تھیٹر اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے خصوصی ثقافتی سرگرمی کا موقع فراہم کرے گا۔

 

مزید خبریں