کماد کے کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اگست کے مہینے میں پوٹاش کا استعمال کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کماد کے کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اگست کے مہینے میں پوٹاش کا استعمال کریں اور شوگر کین پائریلہ کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے عملہ کی زیر ہدایت موثر اسپرے کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔

سیالکوٹ۔ 28 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کماد کے کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اگست کے مہینے میں پوٹاش کا استعمال کریں اور شوگر کین پائریلہ کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے عملہ کی زیر ہدایت موثر اسپرے کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگست اور ستمبر کا مہینہ گنے کی فصل کے لیے سب سے اہم ہوتا ہے، کیونکہ اسی مہینے میں گنا لمبائی اور موٹائی میں تیزی سے بڑھتا ہے، اگر اس وقت پوٹاشیئم کھادوں کا استعمال کیا جائے تو گنے کا وزن فی ایکڑ واضح طور پر بڑھایا جا سکتا ہے، جس سے زمیندار کی آمدن میں براہ راست اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ گنے کو شوگر کین پائریلہ کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ سے مشورہ کے مطابق اسپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے آپ کے گنے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جو بہتر منافع کی شکل میں زمیندار کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

مزید خبریں