کوئٹہ میں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کیلئے 800 ملین روپے مختص

محکمہ لائیو اسٹاک نے مویشیوں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسین پروڈکشن اور ریسرچ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):محکمہ لائیو اسٹاک نے مویشیوں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسین پروڈکشن اور ریسرچ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی نے کہاکہ کوئٹہ میں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لیے 800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں

جبکہ جامعہ بلوچستان میں ویکسین ریسرچ کے لیے 32 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں اس شعبے کے لیےترقیاتی مد میں 1 ارب اورغیرترقیاتی مد میں 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں