کورونا وائرس ویکسین کی دستیابی و پالیسی سازی کے مسائل، ترقی یافتہ و دیگر ممالک کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں،آئی ایم ایف

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے کہا ہے کہ کووڈ19ویکسین کی دستیابی اور پالیسی سازی کے مسائل کے باعث ترقی یافتہ ممالک ، ابھرتی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں کے باعث محدود مالی وسائل کے حامل ملکوں کے …

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے کہا ہے کہ کووڈ19ویکسین کی دستیابی اور پالیسی سازی کے مسائل کے باعث ترقی یافتہ ممالک ، ابھرتی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں کے باعث محدود مالی وسائل کے حامل ملکوں کے قرضوں کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے مالیاتی استحکام میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ کووڈ19کی عالمی وبا کے باعث ترقی یافتہ اور کم آمدنی والے ممالک کے درمیان تفریق کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر مسلسل متاثر ہونے والے انسانی وسائل ، روز گار کے خاتمے ،سرمایہ کاری ، پیداواری اور شرح نمو کے نقصانات کو ختم کیا جا سکے ۔

عالمی ادارے نے خبر دار کیا ہے کہ اگر اس تفریق میں مزید اضافہ ہواتو کورونا کی وبا سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مزید افراد کے شدید متاثر ہونے کے خدشات ہیں جس سے نہ صرف غربت کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوگا بلکہ غذائی قلت کے مسائل کے ساتھ ساتھ پائیدار اقتصادی شرح نمو کے اہداف کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف نے بین الاقوامی برداری کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ اور محدود مالی وسائل کے حامل ممالک میں کورونا وبا کی تفریق کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشوں کے تحت ویکسین کی دستیابی ، انتہائی ضروری مالی وسائل کی فراہمی ، گرین اور زیادہ مربوط ڈیجیٹل اشتراک کار بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔