کورونا وائرس کی بیماری سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جانا چاہئے ،وزیراعظم شہباز شریف

نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی بیماری سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جانا چاہئے

،بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ کورونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کورونا سے متعلقہ ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ہمیں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔