کوٹ ادوپاور کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 60 فیصدکی کمی

کوٹ ادوپاور کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 60 فیصدکی کمی

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی): کوٹ ادوپاورکمپنی لمیٹد کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر60 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2023 میں کوٹ ادوپاورکمپنی لمیٹد 3.959 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 60 فیصدکم ہے، مالی سال 2022 میں کمپنی کو9.89 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا

مالی سال 2023 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.50 روپے ریکارڈکی گئی جومالی سال 2022 میں 11.24 روپے تھی۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو8 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کی اسی مدت کے 1.66 ارب روپے کے مقابلہ میں 95 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.10 روپے ریکارڈکی گئی۔