وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے کوچز کے ضروری پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین ریلوے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جمعہ کو ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر کی زیرصدارت اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سی ای او ریلوے …
کوچز کے ضروری پرزوں کی خریداری میں تاخیر، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اظہارِ برہمی، اعلیٰ سطحی انکوائری کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے کوچز کے ضروری پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین ریلوے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جمعہ کو ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر کی زیرصدارت اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سی ای او ریلوے کی منظوری کے باوجود کوچز کے ضروری پرزوں کی حکومتی سطح پر خریداری عمل میں نہیں لائی گئی، جس کے باعث معاملات میں تاخیر ہوئی
وفاقی وزیر نے معاملے کی مکمل چھان بین اور ذمہ داری کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ترجمان ریلوے کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز نے 1326 کوچز کے فنی معائنے اور حالت کے تجزیے کا عمل مکمل کر لیا ہے جبکہ نظام سے غیر حقیقی اور ڈمی کوچز کو بھی خارج کر دیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ ایسی کوچز کو دوبارہ نظام میں شامل کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں جرمن ساختہ کوچز کی مرمت و بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ دستیاب وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے کوچز کو قابلِ استعمال بنایا جا سکے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔







