کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 7.75 فیصد کمی

کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 7.75 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 7.75 فیصد کمی ہوئی ہے۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2026 ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کا منافع کم ہو کر 10.7 ارب روپے رہ گیا جبکہ 30 جون 2025ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران کمپنی کو 11.6 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح 30 جون 2025ء کو ختم ہونے والے سال کے مقابلہ میں 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کے منافع میں 0.9 ارب روپے یعنی 7.75 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔