کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کا کا میاب آپریشن،آزادجموں وکشمیرکے عوام کی بھرپورستائش

کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاپ آپریشن پر آزادجموں وکشمیرکے عوام کی جانب سے بھرپورستائش کی گئی

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاپ آپریشن پر آزادجموں وکشمیرکے عوام کی جانب سے بھرپورستائش کی گئی ۔ آزادجموں وکشمیرکےعوام نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی دہشتگردوں کےخلاف کوہاٹ آپریشن کے دوران ہمت و بہادری کو بھرپورسراہا۔آزادجموں وکشمیرکے شہریوں کا سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہناتھاکہ کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیردہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا،کوہاٹ میں بروقت پہنچ کر پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ عوام کومشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ کشمیر کےعوام نے دہشتگردی کےخلاف لڑائی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑےہونے کے عزہ کا اعادہ بھی کیا ۔دہشتگردی کےخلاف عوام اور پاک فوج کا اتحاد اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ دشمن کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔