کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ ، متعدد افراد زخمی 

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس لائن کی جانب جانے والے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

پشاور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس لائن کی جانب جانے والے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، جہاں ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ریسکیو 1122 کے مطابق ایمبولینسز کے ذریعے اب تک 20 سے زیادہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو اہلکار زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔دھماکے کی نوعیت اور جانی و مالی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

مزید خبریں