سیالكوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات خصوصی اقدامات کرکے جانوروں سے زیادہ دودھ اور گوشت حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مویشیوں کی بہتر نگہداشت کی جائے تو ان کا وزن 120روز کے اندر …
کٹڑوں اور بچھڑوں کو گوشت کیلئے فربہ کرنا زرعی صنعت سے وابستہ اہم منصوبہ ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک

مزید خبریں
سیالكوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات خصوصی اقدامات کرکے جانوروں سے زیادہ دودھ اور گوشت حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مویشیوں کی بہتر نگہداشت کی جائے تو ان کا وزن 120روز کے اندر اندر 210سے 260کلو گرام تک بڑھایا جا سکتا ہے ،کٹڑوں اور بچھڑوں کو گوشت کیلئے فربہ کرنا زرعی صنعت سے وابستہ اہم منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کی 30سے 35ملین آبادی لائیو سٹاک سے منسلک ہے اور گھریلو سطح پر اوسطا 2سے 3بھینسیں، ایک سے 2گائے اور 5سے 6بکریاں لازمی پالتے ہیں، جس سے ان کو اپنی اصل آمدنی کا 35سے 40فیصد حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت زرعی اجناس اور پھلوں کے بعد گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھر پور وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک محکمہ کے افسران و اہلکار ہمہ وقت مویشی پال حضرات کی رہنمائی کیلئے کوشاں ہیں اور کسی بھی ضرورت کے وقت ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بکریوں کی افزائش نسل کیلئے بھی شعور و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ نہ صرف ملک کی گوشت و دودھ کی ضروریات پوری کی جا سکیں بلکہ اضافی گوشت و دودھ اور اس سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی برآمد میں بھی اضافے سے قیمتی زر مبادلہ کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچانے کیلئے قریبی ویٹرنری ہسپتال یا ویٹرنری ڈسپنسریز سے رابطہ کر کے ویکسی نیشن کروائیں، ا س ضمن میں محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل موٹر سائیکل سروس سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔








