کپاس اور دھان کے کاشتکاروں کےلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد
کپاس اور دھان کے کاشتکاروں کےلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 29 اگست (اے پی پی):مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی والی میں مرکز روہیلانوالی والی کے زیرِ اہتمام موضع الودے والی میں کسان آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاشتکاروں کو کپاس اور دھان کی فصلوں کی نگہداشت اور بہتر پیداوار کے حصول کےلئے اہم ہدایات دی گئیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد افضل قریشی نے فصلوں کا معائنہ کیا اور گلابی سنڈی سے محفوظ رہنے کےلئے پیسٹ اسکاوٹنگ کی ہدایت کی۔انہوں نے کاشتکاروں کو فصلات کی باقیات جلانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔\







