فیصل آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کپاس میں نمی کے باعث جننگ کے دوران مسائل و مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے لہٰذا کاشتکار فصل اور ٹینڈوں سے رات کی شبنم خشک ہونے کے بعد چنائی کریں نیز کپاس کی چنائی صبح 10 بجے سورج نکلنے پر شروع کی جائے تا کہ کپاس بد رنگ نہ ہونے پائے جبکہ مذکورہ چنائی سہ …
کپاس میں نمی کے باعث جننگ کے دوران مسائل و مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے، کاشتکار شبنم خشک ہونے کے بعد چنائی کریں،محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کپاس میں نمی کے باعث جننگ کے دوران مسائل و مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے لہٰذا کاشتکار فصل اور ٹینڈوں سے رات کی شبنم خشک ہونے کے بعد چنائی کریں نیز کپاس کی چنائی صبح 10 بجے سورج نکلنے پر شروع کی جائے تا کہ کپاس بد رنگ نہ ہونے پائے جبکہ مذکورہ چنائی سہ پہر 4بجے بند کردی جائے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ کپاس کی چنائی کیلئے جھولی کے طور پر استعمال ہونے والا کپڑاسوتی ہونا چاہیے اور چنی ہوئی پھٹی کو صاف اورخشک سوتی کپڑے پر رکھا جائے اور اس کے بعد صاف اونچی اور خشک جگہ پر اکٹھا کیا جائے تاکہ پھٹی آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کے بعد بی ٹی اور غیر بی ٹی اقسام کی روئی کو علیحدہ رکھیں نیزچنی ہوئی کپاس میں نمی، کچے ٹینڈوں، کھکھڑی، رسیاں، سوتلی، بال وغیرہ کو ہر گزشامل نہ ہونے دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کو گودام میں لے جانے سے پہلے یہ تمام اشیا ہاتھوں سے چن کر نکال دی جائیں۔علاوہ ازیں چنائی کے بعد پھٹی کو ایک دو دھوپ ضرور لگوائی جائیں تاکہ نمی کو مناسب سطح پر لایا جا سکے۔








