کپاس کی اچھی پیدا وار کےلئے کپاس کی کاشت ماہ اپریل میں مکمل کرلی جائے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

مظفرگڑھ۔ 08 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی نے کہا ہے کہ کپاس کی اچھی پیدا وار کےلئے کپاس کی کاشت ماہ اپریل میں مکمل کرلی جائے ۔ یہ بات انہوں نے کپاس کی فی ایکٹر اوسط پیداوار میں اضافے کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی بہتر پیداوار کےلئے کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کے …

مظفرگڑھ۔ 08 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی نے کہا ہے کہ کپاس کی اچھی پیدا وار کےلئے کپاس کی کاشت ماہ اپریل میں مکمل کرلی جائے ۔

یہ بات انہوں نے کپاس کی فی ایکٹر اوسط پیداوار میں اضافے کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی بہتر پیداوار کےلئے کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کے منظور شدہ بیج کاشت کریں جیسا کہ CKC-3، CKC-6،CKC-7 وغیرہ کو ترجیح دیں ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ککے سیمینار میں شریک کاشتکاروں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

سیمینار میں کپاس کی کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دریں اثنا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق نے کپاس زیادہ اگاو مہم کے سلسلے میں ٹبہ نوناری میں ڈیرہ ملک نذر جام پر کپاس کی کاشتکاروں سے ملاقات کی اور ان کو کپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافے کے بارےمیں آگاہی دی، انہوں نے کہا کہ کپاس ایک نقد آور فصل ہے اس کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی جائے اس کے نہ صرف کاشتکار خوشحال ہوگا بلکہ اس سے ملک کی معیشت بھی مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کپاس کی فصل کی کاشت، کھیت کی تیار، بیج کے استعمال ،

منظور شدہ بیجوں کی اقسام ، کھادوں کی متوازن استعمال کے بارے میں آگاہی دی ۔ تاکہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے۔ بعد ازاں انہوں نے کپاس کی بیجوں کی دستیابی کےسلسلے میں مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور بیج کے ڈیلروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے خانگڑھ اور مضافاتی علاقوں میں کپاس کی اگیتی کاشت کا بھی معائنہ کیا

مزید خبریں