فیصل آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ موجودہ موسم کپاس کے حوالے سے شانداراور فصل کی صورتحال بہترین ہے ۔یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت فیصل آبادکی176 ٹیمیں روزانہ پیسٹ سکاؤٹنگ سرویلنس کررہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ کپاس کی فصل کی آئی ٹی بیسڈ کراپ …
کپاس کی فصل بہترین ،176 ٹیمیں روزانہ پیسٹ سکاؤٹنگ سرویلنس کررہی ہیں،ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ موجودہ موسم کپاس کے حوالے سے شانداراور فصل کی صورتحال بہترین ہے ۔یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت فیصل آبادکی176 ٹیمیں روزانہ پیسٹ سکاؤٹنگ سرویلنس کررہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ کپاس کی فصل کی آئی ٹی بیسڈ کراپ مینجمنٹ بھی جاری ہے ،امید ہے کہ اس بار کپاس کی بمپر کراپ حاصل ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح فیصل آباد ڈویژن میں کئی سالوں بعد کپاس کی کاشت کا 102 فیصد ہدف مکمل کیا گیا ہے اسی طرح پھٹی کی پیداوار بھی گزشتہ سالوں کی نسبت ہزاروں گانٹھیں زیادہ ہوگی۔
ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے باعث سفید مکھی کے حملے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کےلئے اقدامات جاری ہیں ، اس ضمن میں کاشتکاروں کی بھرپوررہنمائی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان میں دو کاٹن ریسرچ سنٹر قائم ہیں جنہیں، ریسرچ کے فروغ کےلئے زرعی جامعات اور زرعی تحقیقی اداروں کے ساتھ مربوط کرکے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کی پراگریس کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے تاکہ کسی جگہ کوتاہی کا احتمال نہ رہے۔








