کپاس کی فصل میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں،سفید مکھی کا خطرہ ہے، اعجاز صالح

شورکوٹ۔ 29 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ اعجاز صالح نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھنے لگا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کا عملہ تحصیل شور کوٹ کے مختلف علاقوں میں جا کر آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ ہو رہا ہے مگر بارش اس کیلئے فائدہ …

شورکوٹ۔ 29 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ اعجاز صالح نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھنے لگا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کا عملہ تحصیل شور کوٹ کے مختلف علاقوں میں جا کر آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ ہو رہا ہے مگر بارش اس کیلئے فائدہ مند ہے۔ ان دنوں کپاس کی فصل میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ اگر کاشتکار توجہ دیں تو اسی مہینہ میں پیداوار اچھی آسکتی ہے اس لیے کاشتکار فصل پر توجہ دیں تاکہ اچھے نتائج حاصل ہو سکیں۔

مزید خبریں