لاہور۔15فروری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ کپاس موسم خریف کی اہم ترین فصل اور ملکی معیشت کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے ،فیلڈ فارمیشنز کو اس سال کپاس کی کاشت سے چنائی تک کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کیلئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیاہے ، کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے پہلے مرحلہ میں فیصل آباد،ساہیوال،سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔ ان …
کپاس کی کاشت اور پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کر رہے ہیں، سیکرٹری زراعت پنجاب
لاہور۔15فروری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ کپاس موسم خریف کی اہم ترین فصل اور ملکی معیشت کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے
،فیلڈ فارمیشنز کو اس سال کپاس کی کاشت سے چنائی تک کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کیلئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیاہے ، کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے پہلے مرحلہ میں فیصل آباد،ساہیوال،سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ زراعت کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ نے کہا کہ تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کاشتکاروں کی راہنمائی کریں کہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ ٹرپل جینز اقسام استعمال کریں،زراعت توسیع کا عملہ گائوں کی سطح پر کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،ملاوٹ اور غیر معیاری زرعی مداخل کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے۔









