کپاس کے کاشتکاروں کو نائٹروجنی کھادوں کے بر وقت استعمال اورکماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت

فیصل آباد۔ 10 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کپاس کی فصل کو کھادوں کی مطلوبہ مقدار بر وقت ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے مرکزی علاقوں میں کپاس کی فصل کو 58تا69کلوگرام نائٹروجن، 35کلوگرام فاسفورس اور 25کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ ثانوی علاقوں میں کپاس کی فصل کو 46تا58کلو گرام نائٹروجن، 35کلوگرام فاسفورس …

فیصل آباد۔ 10 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کپاس کی فصل کو کھادوں کی مطلوبہ مقدار بر وقت ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے مرکزی علاقوں میں کپاس کی فصل کو 58تا69کلوگرام نائٹروجن، 35کلوگرام فاسفورس اور 25کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ ثانوی علاقوں میں کپاس کی فصل کو 46تا58کلو گرام نائٹروجن، 35کلوگرام فاسفورس اور 25کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسفورس اور پوٹاش کی تمام مقدار اور نائٹروجن کی مقدار کا 1/3حصہ بوائی کے وقت استعمال کیا جائے جبکہ 1/3حصہ نائٹروجن پہلے پانی کے ساتھ ڈوڈیاں بنتے وقت اور باقی ماندہ نائٹروجن کی مقدار دوسرے پانی کے ساتھ پھول شروع ہونے پر استعمال کریں۔

انہوں نے کماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کا بھی مشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی جہاں فصل کو نقصان سے بچاتی ہے وہیں زمین نرم ہونے کے باعث فصل کی جڑیں بھی خوب پھیلتی ہیں جس سے اچھی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں اور اس کے بعد مناسب آبپاشی بھی کریں۔

انہوں نے کہاکہ اگر بارش ہو چکی ہو تو آبپاشی کچھ دن بعد بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کی باقی ماندہ نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ڈالنے کے بعد پودوں پر مٹی چڑھادیں تاکہ تیز ہواؤں یاآندھی کے باعث فصل کو گرنے سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کماد کی جڑ اور تنے کے گڑوؤں کے تدارک کےلئے کاشتکار محکمہ زراعت کے عملہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مناسب دانہ دار زہریں ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ زہریں ڈالنے کے بعد کھیت کو پانی لگانے کے بھی بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں