کپاس کے کاشتکار صاف چنائی پر خصوصی توجہ دیں، ترجمان محکمہ زراعت

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکارکپاس کی چنائی صبح 10 بجے شروع کریں جس وقت فصل اور ٹینڈوں پر سے رات کی شبنم خشک ہو جائے تاکہ کپاس بد رنگ نہ ہونے پائے اور نمی کی وجہ سے جننگ کے دوران مشکلات کا سامنا بھی نہ ہو،کپاس کی فصل کی چنائی شام 4 بجے بند کر دینی چاہیے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کےچنائی ہمیشہ …

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکارکپاس کی چنائی صبح 10 بجے شروع کریں جس وقت فصل اور ٹینڈوں پر سے رات کی شبنم خشک ہو جائے تاکہ کپاس بد رنگ نہ ہونے پائے اور نمی کی وجہ سے جننگ کے دوران مشکلات کا سامنا بھی نہ ہو،کپاس کی فصل کی چنائی شام 4 بجے بند کر دینی چاہیے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کےچنائی ہمیشہ پودے کے نچلے حصے سے مکمل کھلے ہوئے ٹینڈوں سے شروع کریں اور بتدریج اوپر کو چنائی کرتے جائیں تاکہ پودے کے سوکھے پتے چنی ہوئی کپاس میں شامل نہ ہوں۔

چنائی کرتے وقت ٹینڈوں سے کپاس کو اچھی طرح نکال لینا چاہیے۔چنائی کے لیے استعمال ہونے والا کپڑا سوتی ہونا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ پھٹی کو آلودگی سے بچانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔چنی ہوئی کپاس میں نمی، کچے ٹینڈے،کھوکڑی، رسیاں سوتلی، بال وغیرہ ہرگز شامل نہ ہونے دیں۔ پھٹی کو گودام میں لے جانے سے پہلے یہ تمام اشیا ہاتھ سے چن کر نکال دیں۔چنائی کرتے وقت اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں تاکہ اس میں انسانی بالوں کی آمیزش نہ ہو۔چنائی کے بعد پھٹی کو ایک دو دھوپ ضرور لگوائیں تاکہ نمی کو مناسب سطح پر لایا جا سکے۔