کچھی کینال فیز-I کی تکمیل سے 72 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی

کچھی کینال منصوبہ فیز-I تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے جس سے 72 ہزار ایکڑ اراضی کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنے کا ہدف حاصل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں منصوبے کی مجموعی لاگت 80 ارب 35 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد ہے، جس کا مقصد پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں کی زرعی صلاحیت کو بروئے کار لانا اور وہاں …

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):کچھی کینال منصوبہ فیز-I تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے جس سے 72 ہزار ایکڑ اراضی کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنے کا ہدف حاصل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں منصوبے کی مجموعی لاگت 80 ارب 35 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد ہے، جس کا مقصد پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں کی زرعی صلاحیت کو بروئے کار لانا اور وہاں زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

منصوبے کے پیکیجز IV اور V کے باقی ماندہ کام مکمل ہونے سے مزید اراضی کو زرعی پیداوار کے لیے استعمال میں لانے میں مدد ملے گی، جس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسانوں کے روزگار اور معاشی مواقع میں بھی بہتری متوقع ہے۔کچھی کینال منصوبہ اڑان پاکستان کے ماحول، پانی اور غذائی تحفظ کے ستون سے ہم آہنگ اہم ترقیاتی اقدام ہے۔

منصوبے کے ذریعے نہ صرف زرعی زمینوں تک پانی پہنچانے بلکہ پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں اور زرعی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے خطے میں زرعی پیداوار، غذائی تحفظ اور مقامی آبادی کے معاشی استحکام کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔