کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پھل کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوجاتی ہے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور۔ 03 نومبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصورنے کہاہے کہ کاشتکار جامن کے پودوں کیلئے کھادکا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں کیونکہ مناسب افزائش نسل کے لئے ماہرین زراعت اورمحکمہ زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا متناسب استعمال اشدضروری ہے۔ انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پھل کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوجاتی ہے‘جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی20سے 30کلوگرام فی پودا …

قصور۔ 03 نومبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصورنے کہاہے کہ کاشتکار جامن کے پودوں کیلئے کھادکا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں کیونکہ مناسب افزائش نسل کے لئے ماہرین زراعت اورمحکمہ زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا متناسب استعمال اشدضروری ہے۔

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پھل کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوجاتی ہے‘جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی20سے 30کلوگرام فی پودا گلی سڑی کھاد جبکہ بڑے پودے کی صورت میں 50سے 55کلوگرام فی پودا گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالنا اشدضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باغبان و کاشتکار جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پاؤیوریا‘ایک پاؤڈی اے پی‘ آدھا کلوگرام ایس اوپی جبکہ بڑے پودوں کو 3پاؤ یوریا‘3پاؤڈی اے پی‘3پاؤ ایس او پی فی پوداڈالیں۔