کھاد کی درآمدات میں اگست کے دوران 25 فیصد کمی ہوئی ، پی بی ایس

کھاد کی قومی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 25 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):کھاد کی قومی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 25 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 43.1 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں جبکہ اگست 2025 کے دوران کھاد کی درآمدات کا حجم 57.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اگست 2025 کے مقابلہ میں اگست 2026 کے دوران کھاد کی ملکی درآمدات میں 14.5 ملین ڈالر یعنی 25.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔