ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن یاسر عمر نے کھٹی کی نرسری کیلئے رواں ایام کو انتہائی موزوں قراردیتے ہوئے کہاہے کہ باغبان صحت مند پھل سے بیج نکال کربجائی کریں اور بجائی سے قبل بیج کو صاف پانی سے دھو کر سائے میں اچھی طرح خشک کریں
کھٹی کے باغبان صحت مند پھل سے بیج نکال کربجائی کریں،ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن یاسر عمر نے کھٹی کی نرسری کیلئے رواں ایام کو انتہائی موزوں قراردیتے ہوئے کہاہے کہ باغبان صحت مند پھل سے بیج نکال کربجائی کریں اور بجائی سے قبل بیج کو صاف پانی سے دھو کر سائے میں اچھی طرح خشک کریں ۔
انہوں نے کہاکہ ترشاوہ پھلوں کے نئے پودے لگانے کیلئے تین مکعب فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اورانہیں 2ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیں نیز پہلے سے لگے ہوئے ترشاوہ پودوں کو فوری طور پر نائٹروجن کی تیسری قسط بھی ڈالیں۔
انہوں نے کہاکہ باغبان کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت مکمل کرلیں اور میٹھے کا پھل برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی، ایک کلو پوٹاش فی پودا بھی ڈال دیں۔ انہوں نے کہاکہ موسمی حالات کے مطابق آبپاشی کاسلسلہ بھی جاری رکھیں۔








