کھیلوں کی اشیاءکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):کھیلوں کی اشیاءکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو254.86ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو239.14ملین ڈالرزرمبادلہ …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):کھیلوں کی اشیاءکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو254.86ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.57 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو239.14ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، جنوری میں کھیلوں کی اشیاءکی برآمدات کاحجم 34.37ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 39.94ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 36.98ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں کھیلوں کی اشیاءکی برآمدات کاحجم 408.60ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں فٹ بالزکی برآمدات سے ملک کو153.87ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 132.47ملین ڈالر کے مقابلہ میں 16.15فیصدزیادہ ہے۔

جاری مالی سال کے دوران دستانوں کی برآمدات کاحجم 42.016ملین ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 45.072ملین ڈالرتھا، اسی طرح کھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات کاحجم 58.97ملین ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 61.59ملین ڈالرتھا۔