کیماڑی پولیس کی کارروائیاں،39 ملزمان گرفتار،اسلحہ،چھالیہ ودیگر سامان برآمد

کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے مجموعی طور پر 39مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3عدد غیرقانونی پستول، 590کلو چھالیہ

کراچی۔ 08 جولائی (اے پی پی):کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے مجموعی طور پر 39مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3عدد غیرقانونی پستول، 590کلو چھالیہ، 960 ڈنڈے غیرملکی سگریٹ اور 10کلو گٹکا ماوا برآمدکرلیا ہے۔

بدھ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں3اسٹریٹ کریمنلز، 4گٹکا ماواسپلائر،3اسمگلرز، 28غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندے اورایک دیگر جرائم میں ملوث شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

مزید خبریں