اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):کینیا،تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کینیا،تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو509.68ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.12فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …
کینیا،تنزانیہ اوردیگر مشرقی افریقی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ،درآمدات میں کمی ہوئی،سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):کینیا،تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کینیا،تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو509.68ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.12فیصدزیادہ ہے
،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات سے ملک کو484.83ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جنوری میں مشرقی افریقا کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 82.82ملین ڈالر رہا جودسمبرمیں 90.94ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 86.25ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات سے ملک کو823.33ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے7ماہ میں مشرقی افریقی ممالک سے درآمدات پر470.89ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ کیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.05فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقی ممالک سے درآمدات پر565.33ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔جنوری میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 67.89ملین ڈالر رہا جودسمبرمیں 72.85ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 59.75ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات پر867.38ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔









