امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر امریکا میں 27 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے ریاستوں کنساس، ٹیکساس اور انڈیانا میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
کینیڈین طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر امریکا میں 27 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر امریکا میں 27 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے ریاستوں کنساس، ٹیکساس اور انڈیانا میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے چند روز قبل بمبارڈیئر کو امریکا میں کاروبار سے روکنے کی دھمکیاں واپس لے لی تھیں۔بمبارڈیئر نے گزشتہ ہفتے ریاست کنساس کے شہر وچیٹا میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، تاہم کمپنی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ نئی سرمایہ کاری کی تفصیلات سے متعلق تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔








