کیڈٹ کالج وانا میں زیر تعلیم طلبا کے والدین اور جنوبی وزیرستان کے عمائدین کا کالج کا دورہ

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج وانا میں زیر تعلیم طلبا کے والدین اور جنوبی وزیرستان کے عمائدین نے کالج کا دورہ کیا، دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج اور وفاقی حکومت کی کوششوں سے کالج کی بحالی پر والدین اور عمائدین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر آف سٹڈیز کیڈٹ کالج وانا نےکہا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ دراصل وزیرستان …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج وانا میں زیر تعلیم طلبا کے والدین اور جنوبی وزیرستان کے عمائدین نے کالج کا دورہ کیا، دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج اور وفاقی حکومت کی کوششوں سے کالج کی بحالی پر والدین اور عمائدین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر آف سٹڈیز کیڈٹ کالج وانا نےکہا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ دراصل وزیرستان اور پاکستان کے بچوں کے خوابوں اور تعلیم پر حملہ تھا۔

وانا کیڈٹ کالج کے پرنسپل نے کہا کہ آپریشن کے بعد وفاقی وزیر داخلہ ہنگامی دورے پر کیڈٹ کالج وانا آئے ، وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ کالج کو پہلے سے بھی بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں تعلیم صوبائی حکومت کا مینڈیٹ ہے، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے کسی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ۔ اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے عمائدین نے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے افسوسناک واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،

ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور باقی تمام سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے مشکور ہیں ، پاک فوج نے بڑی بہادری کے ساتھ ہمارے بچوں کو بحفاظت ہمارے حوالے کیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے نہ یہاں کا دورہ کیا نہ رابطہ کیا نہ ہی افسوس کا اظہار کیا،ہم لوئر وزیرستان کے قبائل اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید خبریں