پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2931.71 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 180014.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 2931.71 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2931.71 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 180014.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ریڈی مارکیٹ میں مجموعی طور پر740.558 ملین شیئرز کا لین دین ہواجن کی مجموعی مالیت35.907ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) بھی 19.833 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 20.090 ٹریلین روپے ہو گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،303کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،158 کی قیمتوں میں کمی اور 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
حجم کے اعتبار سے ٹرسٹ بروکریج سرفہرست رہی جہاں 52.879 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔ اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام کے 42.520 ملین اور سینرجیکو پی کے کے 40.200 ملین شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ اضافہ کرنے والے حصص میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (بی) نمایاں رہی جس کے حصص کی قیمت 336 روپے اضافے کے بعد 17896 روپے پر بند ہوئی۔ دی تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص 121.67 روپے اضافے کے ساتھ 1408.39 روپے پر بند ہوئے۔
دوسری جانب یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 86 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 25300 روپے پر بند ہوئے جبکہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص 59.78 روپے کمی کے بعد 1981.32 روپے پر آ گئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 985.50 پوائنٹس کے اضافے سے 53821.81 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 4144.78 پوائنٹس کی بہتری سے 253547.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔







