نیویارک۔28نومبر (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے نیویارک میں یونیسف کے ایک خصوصی پروگرام کے دوران سعودی کونجوائنڈ ٹوئنز پروگرام کو پیچیدہ طبی نگہداشت کے شعبے میں عالمی ماڈل کے طور پر پیش کر دیا ہے ۔ اردو نیوز کےمطابق کے ایس ریلیف نے یونیسف کے ساتھ مشترکہ پینل ڈسکشن میں باہم جڑے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال اور جدید طبی پیش رفت …
کے ایس ریلیف نے سعودی کونجوائنڈ ٹوئنز پروگرام کو عالمی ماڈل کے طور پر پیش کر دیا

مزید خبریں
نیویارک۔28نومبر (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے نیویارک میں یونیسف کے ایک خصوصی پروگرام کے دوران سعودی کونجوائنڈ ٹوئنز پروگرام کو پیچیدہ طبی نگہداشت کے شعبے میں عالمی ماڈل کے طور پر پیش کر دیا ہے ۔
اردو نیوز کےمطابق کے ایس ریلیف نے یونیسف کے ساتھ مشترکہ پینل ڈسکشن میں باہم جڑے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال اور جدید طبی پیش رفت پر روشنی ڈالی، یہ پروگرام ورلڈ کونجوائنڈ ٹوئنز ڈے کے موقع پر منعقد ہوا جس میں پیچیدہ معذوریوں کے حامل بچوں کی مدد کے موثر طریقہ کار اور مستقبل کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کے ایس ریلیف نے بتایا کہ سعودی کونجوائنڈ ٹوئنز پروگرام اب تک 28 ممالک سے 152 کیسز کا جائزہ لے چکا ہے جبکہ 67 باہم جڑے ہوئے بچوں کو کامیابی سے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔
متاثرہ بچوں کو مکمل طبی، نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔سینٹر کے مطابق، پروگرام میں جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی جا رہی ہیں جن میں ٹیلی میڈیسن، مصنوعی ذہانت کی مدد سے سرجری کی منصوبہ بندی اور جڑے ہوئے بچوں کا عالمی ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنا شامل ہے۔کے ایس ریلیف کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عالمی سطح پر علاج تک رسائی میں بہتری، تحقیق کے فروغ اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے مزید بچوں کو زندگی کی نئی امید فراہم کی جائے گی۔








