اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ گاجر کی کاشت کیلئے ستمبر کا آخری عشرہ انتہائی موزوں ہے تاہم پچھیتی کاشت اکتوبر کے آخر تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔
گاجر کی کاشت کیلئے ستمبر کا آخری عشرہ انتہائی موزوں ہے،محکمہ زراعت سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ گاجر کی کاشت کیلئے ستمبر کا آخری عشرہ انتہائی موزوں ہے تاہم پچھیتی کاشت اکتوبر کے آخر تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعرات کو کسانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لمبی جڑ والی فصل گاجر کی کاشت و اچھی پیداوارکیلئے گہری میرا واگیتی پیداوار کیلئے ریتلی میراز مین کا انتخاب کریں تاہم گاجر دیگر اقسام کی زمین میں بھی کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے لیکن مذکورہ کاشت کیلئے زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ، زمین کو خوب گہرائی تک نرم و بھربھرا کرنے کیلئے وتر حالت میں تین سے چار مرتبہ گہرا ہل چلا کر سہاگہ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار محکمہ زراعت کے تجربات کی روشنی میں گاجر کی شاندار فصل کیلئے 6 سے 8 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ گاجر 100 سے130روز میں پوری طرح تیار ہو جاتی ہے تاہم روز مرہ استعمال کیلئے 80 سے 90 دن کے بعد گاجر کی موٹائی 2 سے 4سینٹی میٹر ہونے پر بھی اسے برداشت کیاجا سکتا ہے۔







