گال۔8فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 157 رنز کی برتری کے ساتھ 414 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ ایلیکس کیری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 156 رنز بنائے ۔ سٹیون سمتھ نے 131 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔
سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے ہیں اور اسے 54 رنز کی مجموعی برتری حاصل یو گئی ہے ۔ اینجلو میتھیوز 76 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کوسال مینڈس 48 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ میتھیو کوہنیمن نے چار اور نیتھن لائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔