گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات(آٹوفنانس) کے حجم میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 33.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 393 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو …
گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینک قرضوں میں اگست کے دوران 33.8 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات(آٹوفنانس) کے حجم میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 33.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 393 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 33.8 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 294 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں بینکوں نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے صارفین کو مجموعی طور پر 386 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کیے تھے جو اگست میں بڑھ کر 393 ارب روپے ہو گئے۔







