گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینک قرضوں کی فراہمی میں مارچ کے دوران اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضو ں کی فراہمی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 345ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 34.2فیصد زیادہ ہے۔

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضو ں کی فراہمی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 345ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 34.2فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مارچ کے اختتام پربینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 257ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر2.6فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ فروری کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 337ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔