گاڑیوں کی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گاڑیوں کی درآمدات میں جولائی کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا ، شماریات بیورو
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):گاڑیوں کی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 57.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2025 میں کاروں کی درآمدات کی مالیت 32.8 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح جولائی 2025 تا جولائی 2026 کے دوران گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں 24.6 ملین ڈالر یعنی 75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









