ملک میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر33فیصدجبکہ کاروں کی فروخت میں 52فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک
گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر33فیصد، کاروں کی فروخت میں 52فیصدکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):ملک میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر33فیصدجبکہ کاروں کی فروخت میں 52فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 1817414یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1365509یونٹس کے مقابلہ میں 33فیصدزیادہ ہے۔اپریل میں ملک میں گاڑیوں کے 216013یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جومارچ کے 185738یونٹس کے مقابلہ میں 16فیصد اورگزشتہ سال اپریل کے 148454یونٹس کے مقابلہ میں 46فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے10ماہ میں ملک میں کاروں کے 126749یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 83269یونٹس کے مقابلہ میں 52فیصدزیادہ ہے۔
اپریل میں ملک میں کاروں کے 17357یونٹس کی فروخت ہوئی جومارچ کے 11702یونٹس کے مقابلہ میں 48فیصداورگزشتہ سال اپریل کے 8004یونٹس کے مقابلہ میں 117فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ایل سی ویز،وینزاورجیپوں کے 39012یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 28063یونٹس کے مقابلہ میں 39فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح مالی سال کے پہلے 10ماہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے 293یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 132یونٹس کے مقابلہ میں 122فیصدزیادہ ہے۔ اپریل میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 30یونٹس فروخت ہوئے،اسی طرح مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں ٹرکوں کے 5890یونٹس،بسوں کے 797یونٹس، موٹرسائیکلز1588868یونٹس اورتھری ویلرز کے 32593یونٹس کی فروخت ہوئی ہے۔








