گذشتہ مالی سال کے دوران اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 45 فیصد کا اضافہ، اے سی پی ایل

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اے سی پی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کیلئے کمپنی کا خالص منافع 4399.8 ملین روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے اختتام پر اٹک سیمنٹ نے 3034.1 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اے سی پی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کیلئے کمپنی کا خالص منافع 4399.8 ملین روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے اختتام پر اٹک سیمنٹ نے 3034.1 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 1365.7 ملین روپے یعنی 45 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بعداز ٹیکس منافع میں اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2017ءکی 26.49 روپے فی حصص کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کیلئے 38.42 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔